ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انا ڈی ایم کے نے کی ششی کلا کی حمایت، کہا،جلد ہی منتخب کر لیا جائے گا اگلا جنرل سکریٹری

انا ڈی ایم کے نے کی ششی کلا کی حمایت، کہا،جلد ہی منتخب کر لیا جائے گا اگلا جنرل سکریٹری

Sat, 10 Dec 2016 21:16:59  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،10دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی سربراہ جے للتا کی قریبی ساتھی رہیں وی کے ششی کلا کی مضبوط حمایت کرتے ہوئے انا ڈی ایم کے نے آج کہا کہ وہ پارٹی کی اہم رکن ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے کہ پارٹی لیڈروں نے ان سے ملاقات کی۔پارٹی نے ساتھ ہی کہا کہ جلد ہی اگلا جنرل سکریٹری منتخب کر لیا جائے گا۔پارٹی نے اگلے جنرل سکریٹری کو لے کر میڈیا کے ایک گروپ کی طرف سے کئے جا رہے دعووں کو افواہ اور جھوٹ بتاتے ہوئے مسترد کر دیا۔ششی کلا کے ساتھ ریاست کے وزراء کی ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انا ڈی ایم کے کی تنظیم سیکرٹری سی پوننییا نے بتایا کہ اگر کوئی(پارٹی سے منسلک)ششی کلا اماں سے ملتا ہے، تو اس میں برا کیا ہے؟ کیا وہ پارٹی کی اہم رکن نہیں ہیں؟ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔انا ڈی ایم کے کی قیادت والی حکومت اور پارٹی تنظیم کے درمیان ایک واضح لکیر کھینچتے ہوئے پارٹی ہیڈکوارٹر میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جہاں حکومت کی قیادت و پنیرسیلوم کر رہے ہیں، وہیں پارٹی عہدیدار تنظیم کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔پارٹی ترجمان پوننییا نے کہا کہ مختلف سطحوں کے عہدیداروں کے ذریعے انا ڈی ایم کے آگے بڑھ رہی ہے اور ششی کلا ایک اہم رکن ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ چونکہ ششی کلا پارٹی کی انقلابی لیڈر جے للتا کے آخری سانس تک ان کے ساتھ رہی، ایسے میں یہ سوال غیر ضروری ہے۔پوننییا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی جلد ہی سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر لے گی جو پارٹی اور کارکنوں کے مفادات کی حفاظت کرے گا۔


Share: